مقبوضہ کشمیر میں کلگام، اننت ناگ میں آج بھی ہڑتال

September 16, 2018

بھارت میں فوج کے مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیرکے اضلاع کلگام اوراننت ناگ میں آج ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق کلگام اوراننت ناگ میں ہڑتال 6 کشمیریوں کو شہید کرنے پر کی جا رہی ہے، جبکہ ہڑتال کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکزبند ہیں اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے۔

دوسری جانب 6کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور شہید کشمیری کی لاش کی بے حرمتی کرنے کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

میر واعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو حق و انصاف کی تحریک کی پاداش میں شہید کیا جا رہا ہے اور کشمیری عوام پرظلم و جبر کا یہ سلسلہ عالمی برادری کیلئے چشم کشا حقائق ہیں۔

انہوںنے اعلان کیا کہ بھارتی ظلم کے خلاف کل مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔