رائل نیوی کے جہاز کی پاک بحریہ کے ساتھ مشقیں

September 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


تین روزہ دورے پر آئے ہوئے رائل نیوی کے جہاز نے پاک بحریہ کے جہاز کے ساتھ مشترکہ مشقیں کی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ رائل نیوی اور پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزنے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ ان مشقوں کے دوران شمالی بحیرۂ عرب میں حربی مہارتوں اور جنگی چالوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مشترکہ مشقیں میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں اور بحری مہارتوں میں اضافے کا باعث ہوں گی۔