تنخو اہیں نہ ملنے پر حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے چھٹے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال

September 18, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) خیر پو ر نا تھن شاہ کے گوٹھ فتح پور کے رہا ئشی اور میو نسپل کمیٹی ملازمیں سکندر علی چانڈیو اور سکندر لغاری نے میو نسپل کمیٹی خیر پو ر نا تھن شاہ انتظامیہ کے خلاف تنخو اہیں نہ ملنے پر حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے چھٹے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی ، اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ وہ سال 2012ءمیں میو نسپل کمیٹی کے این شاہ میں بھر تی ہوئے تھے لیکن میو نسپل کمیٹی میں گر وپ بند ی کے سبب مجھ سمیت کئی ملازمین کی تنخواہیں بند کر دی گئیں اور تنخو اہوں کی ادائیگی کیلئے ملازمین گذ شتہ کئی سالو ں سے احتجاج کر ر ہے ہیں لیکن کو ئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ تنخو اہیں نہ ملنے کے سبب ملازمین فاقہ کشی کی زند گی گذ ار نے پر مجبور ہیں جبکہ ہم پیپلز پارٹی کے پر انے ووٹر ز ہیں لیکن پی پی کے منتخب نما ئند ے بھی ہما ری مدد نہیں کر رہے ہیں۔ انہو ں نے حکومت سندھ کے صوبائی وزیر بلد یا ت سے مطا لبہ کیا کہ معاملے کا نو ٹس لیکر گذ شتہ چھ سال کی تنخو اہیں جا ری کر اکر انصاف فراہم کر ایا جا ئے۔