دریائے سندھ کے جنگلات میں پولیس کا سرچ آپریشن، 15 سے زائد ملزمان گرفتار

September 18, 2018

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور پولیس کا دریائے سندھ کے بائیں کنارے فیض محمدبنڈو اور برادی جتوئی کے جنگلات میں سرچ آپریشن 15سے زائد ملزمان گرفتار کر لیے ڈاکو احمد ناریجو ،بابو ناریجو اور سائیں ڈنو ناریجو کی 10کمیں گاہیں نذر آتش کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق خیرپور کی بھاری پولیس نے دریائے سندھ کے بائیں کنارے فیض محمد بنڈو اور برادی جتوئی کے جنگلات میں سر چ آپریشن کر کے 15سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا جنگلات میں سرچ آپریشن میں ڈاکو گروہوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس فورس نے ڈاکوؤں کے فرار ہونے کے راستے بند کر نے کے لیے پہلے جنگلات کو چاروں طرف سے گھیر لیا بعد ازاں پولیس فورس کو جنگلات میں اتار کر کارروائی کی 6گھنٹوں کی کارروائی میں 15سے زائد ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکہ اشتہاری ڈاکوؤں احمد ناریجو،بابو ناریجو ،سائیں ڈنو ناریجو او ر دیگر کی 10سےز ائد کمیں گاہوں کو نذر آتش کر دیا گیا گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے ملزمان سے قانون شکنی کی وارداتوں میں ملوث کئی خطرناک ڈاکو ؤں کی سرگرمیوں کی معلومات حاصل ہوئی ہے اس معلومات کے تحت خطرناک و اشتہاری ڈاکوؤں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی تمام جلد ڈاکو احمدو ناریجو اور اس کے ساتھیوں کو زندہ یا مردہ حالت میں گرفتار کرلیا جائے گا۔