خیرپور:چوری کی 6؍وارداتوں میں شہری رقم اور قیمتی سامان سے محروم

September 18, 2018

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور او رکوٹ ڈیجی میں جرائم کی 6وارداتیں چور گروہ گھروں میں نقب لگا کر نقد رقم اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی واردات خیرپور شہر کے محلہ بخاری میں ہوئی جہاں نامعلوم چور گدل سومرو کے گھر میں داخل ہوکر ان کے گھر سے 20ہزار روپے،دو موبائل فون اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ دوسری واردات جمانی گلی میں ہوئی جہاں نامعلوم چور نور الدین آرائیں کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے جبکہ 4وارداتیں کوٹ ڈیجی تحصیل کے گوٹھ کامل شر اور گوٹھ محمد لائق راجپر میں ہوئیں جہاں نامعلوم چور گہنور شر ،سیف اللہ شر، منظور راجپر اور حاتم راجپر کے گھروں میں نقب لگاکر ہزاروں روپے نقد 4موبائل فون اور ہزاروں روپے کی مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے بدامنی کی وارداتوں پر امن پسند شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہے سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ چور گروہوں اور پتھاریداروں کے خلاف بڑا آپریشن کر کے خیرپو ر ضلع میں امن کرایا جائے ۔