بلدیہ ٹائون ساڑھے پانچ نمبر میں پانی کی شدید قلت،مکینوں کا احتجاج

September 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون، ساڑھے پانچ نمبر، بلوچ محلّہ میں شدید قلت آب کے باعث اہل محلہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ علاقہ مکین کھارے پانی کے حصول کے لیے دُور دراز علاقوں میں جانے اور گھنٹوں قطار میں لگنے کی وجہ سے شدید جسمانی و ذہنی اذیت کا شکارہیں ۔ مکینوں نے شکایت کی کہ متعلقہ حکّام کو مطلع اور احتجاج کرنے کے باوجود علاقے میں چار، چار ماہ بعد صرف ایک گھنٹے کے لیے پانی آتا ہے، جو کسی صُورت کافی نہیں ہوتا۔ علاقہ مکینوں نے میئر کراچی اور وزیر اعلیٰ سندھ سے فوری طور پر اس سنگین صورتِ حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔