ٓٓٓٓٓٓعشرہ محرم میں بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،نیئر رضا

September 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلعی حدود میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے راستوں پر عزادران حسین ؓ کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جارہا ہے چیئر مین نے یونین کمیٹیز کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ ملیر کے علاقے میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں میں شرکت کی اور منتظمین اور عزادار تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے سیدنیئر رضا نے منتظمین سے ملاقات میں بلدیہ کورنگی کے تحت امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی میں تعاون پر منتظمین اور عزداروں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع کی تعمیر و ترقی اور کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے باہمی مشاورت اور عوامی تجاویز پر عمل کررہی ہے۔