گھریلو رنجش، 7افراد کا گھرگھس کر باپ بیٹی پرتشدد ،دھمکیاں

September 18, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)گھریلو رنجش پر 7افراد نے گھر میں داخل ہو کر باپ اور اس کی شادی شدہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کو بالوں سے پکڑ کر صحن میں گھسیٹتے رہے اہلیان علاقہ کے آنے پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ، محلہ بلال نگر ملتان کے رہائشی الیاس احمد نے تھانہ شاہ رکن عالم کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے اس کی بیٹی راشدہ میرے گھر آ ئی ہوئی تھی گزشتہ روز بیٹی کے سسرالی رشتے دار عبداللطیف سلیمان واحد ندیم اور ان کے 3 نامعلوم ساتھی میرے گھر داخل ہوگئے، جنہوں نے مجھے اور راشدہ کو ڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ، نواسوں کو زبردستی اٹھانے کی کوشش کی جب کہ بیٹی کو بالوں سے پکڑ کر صحن میں گھسیٹتے رہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔