سیشن کورٹ حیدرآباد میں وکلا کے ایک گروپ کا کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ کالاباغ ڈیم نامنظور کے نعرے

September 18, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سیشن کورٹ حیدرآباد میں وکلا کے ایک گروپ کا کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ کالاباغ ڈیم نامنظور کے نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سیشن کورٹ حیدرآباد میں مقامی وکیل اندرجیت لوہانو کی قیادت میں وکلا کے ایک گروپ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وکلا نے سیشن کورٹ کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر سندھ کو پانی دو‘ سندھ پانی کی بوند بوند کو ترس رہاہے‘ کالا باغ ڈیم سندھ کے ساتھ مذاق ہے اورکالا باغ ڈیم نامنظور ‘ ڈیم بننے نہیں دینگے کے نعرے لگائے۔ جنگ کے رابطے پر حیدرآباد ہائی کورٹ اورڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران نے ڈیم کے خلاف مظاہرے سے لاتعلقی کااعلان کیاہے اورکہاہے کہ ان کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں کیاگیاہے۔