جرائم میں اضافے اور پانی کی عدم فراہمی کیخلاف ایم کیو ایم کا احتجاج

September 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے گزشتہ روز بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خطاب پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم، معصوم بچوں کے اغواء اور پانی کی کمی کیخلاف احتجاج کیا۔ ایم کیوایم ارکان نے پلے کارڈز اور پوسٹرز تھامے ہوئے تھے جن پر شہر قائد میں پانی کی بلا تعطل فراہمی، جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں خصوصا معصوم بچوں کے اغوا اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف نعرے درج تھے، تاہم ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید اپنی نشست سے نہیں اٹھے ۔ ایم کیوایم ارکان کا مطالبہ تھا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں کئی کئی ماہ پانی نہیں آتا شہریوں کو پیاسا نہ مارا جائے ۔