کیٹ مڈلٹن کا لندن کےاسکول کادورہ ،بچوں میں گھل مل گئیں

September 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن کے اسکول کو دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا۔

گذشتہ دنوں کیٹ مڈلٹن نے نہ صرف لندن کے پرائمری اسکول کا دورہ کیا بلکہ اسکول میں جاری ورک شاپ میں بھی شرکت کی۔

اس دوران اسکول میں برطانوی شہزادی کو دیکھ کر ننھے طالبعلم بھی بیحد خوش ہوئے اور کیٹ سے ایک ایک کر کے گلے بھی ملے۔

دوسری جانب کیٹ کے اس دورے میں زیب تن کیا گیا لباس بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔