’عمران خان گرائونڈ آئے تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھےگا‘

September 18, 2018

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں وزیراعظم عمران خان گرائونڈ میں آئے تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا۔

دبئی میں پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ نئے سرے سے کھیلنا ہے ،کوہلی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے بھارتی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ روہت شرما الیون اچھی ہے ،ہم پریشر کے بغیر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔

ایشا کپ کے شیڈول کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ شیڈول کا ایشوایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کا ہے ہمارا نہیں ۔

پاکستانی کپتان نے وزیراعظم عمران خان کے گرائونڈ میں میچ دیکھنے کےلئے آنے کی خبرپر کہا کہ وہ آئے تو ہم سب کےلئے اچھا ہے ،اس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا۔