سرپھرے نوجوان کو شوبازی مہنگی پڑ گئی

September 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


کہتے ہیں ضرورت سے زیادہ اعتماد نقصان کا باعث بنتا ہے، اس منچلے کو ہی دکھ لیں جس نے کار کی چھت پر چڑھ کر تصویر بنوانی چاہی توبدلے میں اپنا ہی نقصان کر ڈالا۔

یہ نوجوان اپنے وزن کی پرواہ کئے بغیر کار کی چھت پر کھڑا ہو گیا تاہم جب نیچے اترنے لگا تو توازن کھو بیٹھا اور پھسل کر کار کی ونڈ اسکرین پر جا گرا جس سے اسکرین چکنا چور ہو گئی۔ نقصان تو ہوا ساتھ ہی ساتھ دوستوں نے بھی خوب مذاق اُڑایا۔