دبئی میں سجا انوکھا میوزیکل فاؤنٹین شو

September 19, 2018

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں میوزیکل فا ؤنٹین شو کا انعقادکیا گیا ہے ، جہاں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے فوارے دیکھنے والوں کی توجہ کا مر کز بن گئے ہیں ۔ اس شاندار شو کے دوران پانی پرنصب فوارے دلکش انداز میں موسیقی کی دھنوں پر جھومتے ہوئے رقص پیش کر تے ہیں ۔ جب کہ دلکش لیزر لائیٹس اس منظر کو چار چاند لگا دیتی ہیں ۔ اس دیدہ زیب فاؤنٹین شو کو دیکھنے کیلئے نہ صرف مقامی افراد بلکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں سیاح یہاں کا ر خ کر رہے ہیں ۔