کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے، اسد سجاد بٹ

September 19, 2018

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر اسد سجاد بٹ اور یوتھ ونگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری الحاج سیف احمد نے بیگم کلثوم نواز شریف کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز شریف نے پرویز مشرف کی آمریت کا جس جرأت سے مقابلہ کرکے جمہوریت کیلئے تحریک چلائی وہ جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ 1999ء میں جب پرویز مشرت نے نواز شریف کی جمہوری حکومت پر شب خون مار کر اقتدار قبضہ میںکیا اور شریف خاندان سمیت اہم مسلم لیگی قائدین کو جیلوںمیں ڈالا تو اس مشکل اور بے سرو سامانی کی حالت میںبھی بیگم کلثوم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ پرویز مشرف کے مارشل لاء کے خؒلاف بھرپور طریقے سے تحریک بھی چلائی ان کی جدوجہد کے نتیجے میں آمریت کے سیاہ بادل چھٹے وہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کیلئے ایک شفیق ماں کا درجہ رکھتی تھیں۔