ہنگری اپنی سرحدوں کے تحفظ کے حق پر کھڑا رہے گا، وزیراعظم

September 19, 2018

بڈاپسٹ (این این آئی)ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی قومی سرحدوں کے تحفظ کے حق پر کھڑا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمان سے خطاب میں انہوں نے جرمن چانسلر میرکل کی اس تجویز پر بھی تنقید کی، جس میں میرکل نے کہا تھا کہ یورپی سرحدی ایجنسی فرنٹیکس کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اوربان نے کہا کہ یہ بات قابلِ تحسین ہے کہ رکن ریاستوں پر مہاجرین کو کوٹے کے ذریعے تقسیم کرنے کی بجائے اب یورپی یونین سرحدوں کی حفاظت پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ان کا ملک قومی سطح پر بھی اپنی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنائے گا۔