تمباکو صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان خرید سکیں گے ، سگریٹ کا پیکٹ ساڑھے12روپے تک مہنگا

September 19, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) فنانس سپلیمنٹری ترمیمی بل 2018میں سگریٹ کے تینوں سلیب( ٹیئرز)کو برقرار رکھتے ہوئے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، جس سے سگریٹ کے فی پیکٹ کی قیمت ایک روپے سے لیکر ساڑھے 12روپے بڑھ جائے گی ،تمباکو پر ڈیوٹی میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہےا ور 10روپے فی کلوگرام سے بڑھا کر 300روپے فی کلوگرام کر دی گئی ہے ، تمباکو صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو ہی فروخت کیا جاسکے گا ،نئی مجوزہ ترمیم کے مطابق سگریٹ کے پہلے سلیب میں ایک ہزار سگریٹ پر ڈیوٹی 3970روپے سے بڑھاکر 4500روپے کر دی گئی ، دوسرے سلیب میں آنیوالے ایک ہزار سگریٹ پر ڈیوٹی 1776روپے سے بڑھا کر 1840روپے اور تیسرے سلیب کے ایک ہزار سگریٹ پر ڈیوٹی 854روپے سے بڑھا کر 1250روپے کر دی گئی ۔