ہفتے کو اخبارات شائع نہیں ہوں گے

September 19, 2018

کراچی (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے عاشورہ کے موقع پر رکن مطبوعات کیلئے بروز جمعہ 21 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس لئے بروز ہفتہ 22 ستمبر کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے جبکہ 21 ستمبر بروز جمعہ کوشام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تاہم اگر وہ چاہیں توبروز ہفتہ 22 ستمبر کواپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔