فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 ملزمان کی سزائے موت معطل

September 19, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے4ملزمان شیر محمد،اسراراحمد،عبدالمجید اورمحمد عمر کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سزا پر عملدر آمد روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ملزمان کی اپیلوں کی سماعت کے لئے لارجر بنچ کی تشکیل کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے ، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بنچ نے منگل کے روز ملزمان کی فوجی عدالت سے دی جانے والی سزائوں کے خلاف دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کے دوران مذکورہ بالا حکم جاری کیا ۔یاد رہے کہ ملزم محمد عمر ،شیر محمد اور عبدالمجید پر سوات میں سرکاری سکول پر حملے کا الزام ہے ، جبکہ ملزم اسرار احمد پر مالم جبہ میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل پر حملے کا الزام ہے۔