لکی مروت میں پرندوں کی غیرقانونی نقل وحمل کے خلاف کریک ڈائون

September 19, 2018

لکی مروت(نمائندہ جنگ)محکمہ جنگلی حیات لکی مروت نے پرندوں کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کریک ڈائون کے دوران قیمتی نسل کے درجنوں پرندے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ۔پرندوں کے غیر قانونی کاروبار اور نقل و حمل کے خلاف کاروائی ڈویژنل فارسٹ آفیسر رحمت اللہ خان مروت کی ہدایت پر کی گئی گذشتہ ایک ہفتے کے دوران رینج آفیسر میر اسلم خان کی زیر نگرانی انڈس ہائی وے کے مصروف ترین بنوں ڈیرہ سیکشن پر واقع وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ اور دیگر مقامات پر کاروائیوں کے دوران لکی مروت، بنوں، کرک، ٹانک، کوہاٹ، خیبر ایجنسی، پاڑا چنار، اسلام آباد اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے قبضے سے 61سائبرین کونجیں، ایک کالا تیتر، 20بٹیر اور12چکور برآمد کرلئے گئے۔