بھارتی وزیر اعظم نے اپنے اثاثے ظاہر کر دئیے، مالیت تقریباً سوا دو کروڑ روپے

September 19, 2018

لاہور( خالد محمود خالد) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رضا کارانہ طور پر اپنے اثاثے ظاہر کر دئیے۔ اس سال 31مارچ کو ان کے کل اثاثوں کی مالیت تقریباً سوا دو کروڑ روپے ہے۔ تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کے پاس صرف اننچاس ہزار روپے نقدموجود ہیں جبکہ دو مختلف بینک اکاونٹس میں ان کے ایک کروڑ انیس لاکھ روپے جمع ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ مودی نے اب تک کوئی قرضہ نہیں لیاجبکہ ان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی یا موٹر سائیکل بھی نہیں۔ان کے پاس ایک لاکھ اڑتیس ہزار روپے مالیت کی چار سونے کی انگوٹھیاں ہیں۔ مودی کی ذاتی پراپرٹی کی موجودہ قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے جو انہوں نے 2002میں دو لاکھ سنتالیس ہزار روپے میں خریدی تھی۔