پولیس دفاترمیں تعینات کلریکل سٹاف کی مدت تعیناتی کی تفصیلات طلب

September 19, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پولیس دفاترمیں تعینات کلریکل سٹاف کی مدت تعیناتی بارے تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق آرپی اوراولپنڈی ایڈیشنل آئی جی محمدفیاض احمددیونے راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع میں تعینات کلریکل سٹاف کا پوسٹنگ ریکارڈ طلب کرلیاہے اس حوالے سے سی پی اوراولپنڈی اورجہلم ،اٹک ،چکوال کے ڈی پی اوزکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاترمیں تعینات عملے کاریکارڈفوری طورپرریجنل پولیس آفس راولپنڈی بھیجیں ۔