کراچی: محمود آباد اور کورنگی سے زخمی سمیت2 ملزمان گرفتار

September 19, 2018

کراچی کے علاقوں محمود آباد اور کورنگی میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران زخمی ملزم سمیت2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محمود آبادپولیس نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کالونی پر 3ملزمان ایک دکان کا تالہ کاٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروںنے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جوکہ پولیس موبائل میں جا لگی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے، ملزم شاہزو کے قبضے سے اسلحہ اور لوہا کاٹنے والے کٹر ملے ہیں۔

دوسری جانب کورنگی لنک روڈ پر پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل عزیز بنگالی کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔