دپیکا سنگھ راجوت ایڈووکیٹ انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب کیلئے جنیوا پہنچ گئیں

September 20, 2018

لندن (نیوز ڈیسک) دپیکا سنگھ راجوت ایڈووکیٹ ’’ویمن ایڈوکیسی ان کنفلکٹس‘‘ کے عنوان سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 39 ویں سیشن کے موقع پر منعقدہ سائیڈلائن ایونٹ سے خطاب کیلئے جنیوا پہنچ گئیں۔ انہیں کشمیری خواتین کے حقوق کی معروف علم بردار مسز شمیم شال نے مدعو کیا تھا۔ان کا نام کشمیر تحریک خواتین کی چیئرپرسن انجم زمرد حبیب نے تجویز کیا تھا جو کہ خود بھی انسانی حقوق کی معروف کارکن ہیں۔دپیکا کو ای سی او ایس او سی سے ملحقہ تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن آف امریکن مائنرٹیز( آئی ایچ آر اے اے ایم) نے اسپانسر کیا تھا۔ دپیکا سنگھ راجوت کو بھارتی ضلع کٹھوا کے گائوں راسانا میں ایک 8 سالہ لڑکی آصفہ بانو کے حالیہ ظالمانہ ریپ اور قتل کیس میں بااثر ملزمان کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے اور اس کی اعلیٰ ترین سطح پر مذمت کے باعث شہرت ملی تھی۔ایونٹ سے خطاب کرنے والی دیگر مقررئین میں لیبرایم ای پی محترمہ جولی وارڈ ، انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ اینڈ پالیسی ایکسپرٹ ڈاکٹر آسٹرڈسٹکل پرگر، تشدد کے متاثرین کی بحالی کیلئے ایچ آر کارکن محترمہ میرینہ زوکا، آسٹریلین ماہر تعلیم مسز جنیفر ازوبل میک کے اور شگفتہ اشرف شامل ہیں۔