جماعت اسلامی کے تحت دو روزہ تربیت گاہوں کا آغازآج ہو گا

September 20, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 9اور 10محرم الحرام کو سندھ کے نو اضلاع میں ضلعی تربیت گاہوں کا انعقاد کیا جائے گا،جن سے مرکزی نائب امراءاسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ، صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، دیگر قائدین و علماءکرام و دانشور خطاب کریں گے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق آج پہلے دن 9محرم الحرام کو حیدرآباد، ٹھٹھہ ، جام شورو، میرپور خاص جبکہ دوسرے روز 10محرم الحرام کو ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، نواب شاہ، اور ضلع مٹیاری میں اجتماعات منعقد ہوں گے، دریں اثناءامیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق وباطل کے معرکے کا تسلسل ہے، سیدنا امام حسین ؓ نے یزید سے ٹکرانے اورشہادت کے راستہ کو اختیار کرکے پوری امت کو یہ پیغام دیا ہے کہ ظلم وظالم کے خلاف جدوجہد اورباطل قوتوں سے کسی بھی طرح کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا، آج قبلہ اول کی آزادی،امت مسلمہ کو سامراجی یلغار سے بچانے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کرنے کے لیے جذبہ حسینی کی اشد ضرورت ہے، موجودہ دور میں اسلامی تحریکوں کی وقت کے یزیدوں کے خلاف سیاسی جدوجہد فلسفہ شہادت حسینؓ کی پیش رفت ہے۔