سندھ رینکنگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ

September 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جے ایس بینک سندھ رینکنگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 25 سے 29 ستمبر تک نیشنل کوچنگ سینٹر میں کھیلی جائے گی۔ فاتح کھلاڑیوں میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 13، انڈر 15، انڈر 19 جبکہ گرلز میں انڈر 13،انڈر 15 اور انڈر 19 مقابلے ہوں گے۔ مقابلوں میں انٹری کی آخری تاریخ 22 ستمبر ہے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی انٹریز منیجر پاکستان اسکواش فیڈریشن جہانگیر خان اکیڈمی خواجہ ابراہیم یا ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں جبکہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 ستمبر کو پی ایس ایف جہانگیر خان اکیڈمی پر دوپہر ڈھائی بجے اوریجنل پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ب فارم کے ہمراہ رپورٹ کریں۔