اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

September 20, 2018

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت نمبر 1 میں اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب نے استغاثہ کے گواہ محسن امجد پر جرح کا آغاز کیا تاہم سماعت کے دوران جرح مکمل نہ ہوسکی۔آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی گواہ محسن امجد پر جرح جاری رکھیں گے۔