وزیرہائرایجوکیشن سے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

September 20, 2018

لاہور(خبر نگار)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے ایک اعلی سطحی وفدنے منسٹر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سے ملاقات کی ۔ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی صدر حافظ عبدالخالق ندیم نے اساتذہ کے مسائل اور مطالبات پر ایک گھنٹے کی تفصیلی بریفنگ دی جسے راجہ یاسر نے بڑی تسلی سے سنا ۔،معاملات کو سمجھنے کے لئے متعدد سوالات بھی کئے اور پپلا کے مطالبات کو جائز اور حق بجانب قرار دیا۔مرکزی صدر نے ون سٹیپ گریڈیشن،سروس سٹرکچر میں بہتری،کنٹریکٹ ریگولرائزڈ لیکچررز کی تنخواہوں سے کٹوتی ،اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ،اساتذہ کے لئے ہاؤسنگ سکیم کی بحالی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر ہائر ایجوکیشن نے وعدہ کیا کہ خیبر پختونخوا میں کالج اساتذہ کے سروس سٹرکچرکو پنجاب میں بھی نافذ کیا جائے گا اورکنٹریکٹ ریگولرائزڈ لیکچررز سے ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لئے فوری لائحہ عمل بنایا جائے گا۔