ناقص صفائی ،شہر کےخالی پلاٹ گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل

September 20, 2018

پشاور(خبرنگار)انتظامیہ کی جانب سے پشاورمیں صفائی کی صورتحال بہتربنانے کے دعوے توکئے جارہے ہیں لیکن درحقیقت شہرکے کئی علاقوں میں صفائی کی حالت انتہائی ابترہے ۔شہرکے بیشتر علاقوں میں ایک جانب کوڑے دان موجودنہیں ہے اورجہاں موجودہیں انتظامیہ انہیں ہفتوں تک خالی کرانے کی زحمت گوارہ نہیں کرتی یہی وجہ ہے کہ مناسب جگہ نہ ہونے پرشہریوں نے گھروں کے قریب خالی پلاٹس میں گندگی پھینکناشروع کردیاہے اس وقت شہرکے بیشتررہائشی علاقوں میں موجودخالی پلاٹس گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے اس تمام صورتحال پرخاموشی اختیارکررکھی ہے ۔شہریوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیاہے کہ گندگی کوبروقت ٹھکانے لگانے سمیت کوڑا دانوں کی موجودگی کویقینی بناکرشہریوں بے جاگندگی پھیلانے سے روکاجائے۔