ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کیلئے تجاویز

September 21, 2018

برسلز(این این آئی)یورپی کمیشن نے عالمی ادارہ تجارت یعنی ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کے لیے اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مجوزہ اصلاحات امریکہ کی اس تنظیم سے دستبرداری اور چینی اقدامات کے سبب پیدا ہونے والے استحکام سے بچنے کیلئے ناگزیر ہیں ان تجاویز میں ملکوں کی جانب سے چند سیکٹرز کو دی جانے والی سبسڈیز کے نتیجے میں تجارتی منڈیوں پر پڑنے والے منفی اثرات سے نمٹنا بھی ہے۔ یورپی کمیشن کے مطابق تازہ تجاویز تجارتی قواعد و ضوابط اور ڈبلیو ٹی او کو مضبوط بنانے کیلئے ہیں۔ عالمی ادارہ تجارت میں اصلاحات کیلئے یورپی یونین، امریکا اور چین رواں سال کے اواخر تک اپنی اپنی تجاویز جمع کرائیں گے۔