کھپرو میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامات مکمل

September 21, 2018

کھپرو( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کھپرو کے چئیرمین محمد وسیم قائم خانی نے کہا ہے کہ کھپرو شہر میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔وہ کھپرو میں امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر صفائی کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر جنگ سے بات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر میونسپل آفیسر کشمیرعلی جمالی اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔