ناموس رسالت جیسے معاملے کو چھیڑ کر نیا بحران نہ پیداکیاجائے، علماء

September 21, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے نئی حکومت کی طرف سے سینٹ میں قانون تحفظ ناموس رسالت میں ترمیم کے حوالے سے پیش کردہ مجوزہ ترمیمی بل پر شدید تحفظات کا ظہار کیا ہے ۔ اس مجوزہ سزا کو سراسر قرآن سنت اور پاکستان کے آئین کےبھی سراسر منافی قراردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے کیس کے طریقہ اندراج کو دوسرے کیسز کے اندراج کے برعکس مشکل ترین پروسس بنایا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ طے شدہ آئینی اسلامی امور کو چھیڑنے سے ایک نہ ختم ہونیوالا بحران پیدا ہوگا جبکہ وطن عزیز پہلے ہی کئی قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات اور بحرانوں سے دوچار ہے لہذا ناموس رسالت جیسے حساس معاملے کو چھیڑ کر کوئی نیا بحران ہرگز پیدا نہ کیا جائے ۔