سٹیٹ لائف اورگھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ایم اویو سائن کرنےکی تقریب

September 21, 2018

لاہور(پ ر)ملک کی سب سے بڑی آئل مارکٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل اور گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے مابین ایم او یو سائن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں امتیا ز جلیل جنرل مینیجر فنانس (پی ایس او)، عمران رانا ڈپٹی جنرل مینیجر ، بلا ل منصور ٹیرٹری مینیجر رٹیل، محسن بلال چیئر مین گھرکی ہسپتال ، ڈاکٹر خرم اعجاز میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ، پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، محمد نعیم ڈائریکٹر اکاونٹس اینڈ پراجیکٹس اور ہسپتال کے سینئر سٹاف نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جنرل مینیجر فنانس (پی ایس او) امتیا ز جلیل کا کہنا تھا کہ تعلیم اورصحت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن گھرکی ہسپتال کی مستحق اور مصیبت زدہ لوگوں کے لیے صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہے ۔ اس سے قبل ڈاکٹر خرم اعجاز نے مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گھرکی ہسپتال کے قیام کا بنیادی مقصد غریب عوام کو صحت کی جدید اور معیار ی سہولیات کی مفت اور کم قیمت میں فراہمی تھا۔