جدہ جانیوالے مسافر سے 5کلو آئس ہیروئن برآمد

September 21, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ائرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان سے بھاری مالیت کی 5کلوگرام سے زیادہ آئس ہیروئن برآمدکرلی گئی۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے-741 کے ایک مسافر محمد رمضان سکنہ بھکرکے سامان میں سے اے ایس ایف کے عملے نےانتہائی مہارت سے چھپائی گئی پانچ کلو352گرام آئیس ہیروئن برآمد کرلی ، جس پر اسے حراست میں لے لیاگیا اوربعدازاں اے این ایف کے حوالے کردیاگیا۔