چکوال کی ضلعی کچہری میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق

September 22, 2018

چکوال کی ضلعی کچہری کے احاطے میں مخالف افراد نے فائرنگ کر کے3 افراد کو قتل اور 3افراد کو زخمی کر دیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چکوال میں بھون بائی پاس پر واقع ضلع کچہری کے احاطے میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پیشی پر آئے 6افراد میں سے 3افراد موقع پر جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان اسلحے سمیت موقع واردات سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔