ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کیلیے تیار

September 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلم ’مورٹل کومبٹ‘ کے پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر شیروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹائیگر شیروف کا نام مشہور بھارتی اداکار گلشن گرور کے بیٹے سنجے گرور نے ہالی ووڈ فلم کیلیے دیا جو کہ ٹائیگر شیروف کے اسکول کے دوست ہیں۔