راجہ پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار جاں بحق

September 22, 2018

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پنجاب پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف کی گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا،جاں بحق ہونے والا پنجاب پولیس کا ملازم تھا جس کا نام ذیشان عباسی تھا اوروہ راولپنڈی پولیس لائنز میں تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق گاڑی کو ڈرائیور سمیت علاقے کے تھانے میں بند کر دیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کی لاش پمزاسپتال منتقل کر دی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم فی الوقت حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔