شعیب ملک نےسینئر ہونےکا حق ادا کردیا، سرفرازاحمد

September 23, 2018

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سر فراز احمد نے کہا ہے کہ شعیب ملک نے سینئرہونے کا حق ادا کردیا، ان کی اننگز کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ امام الحق اور بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کی۔ شعیب ملک نے سینئرہونے کا حق ادا کردیا، ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ خراب ہوئی اور کیچز بھی ڈراپ ہوئے، اگلے میچز میں فیلڈنگ کو بہترکرنا ہوگا۔ کپتان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان نے بہت اچھی بیٹنگ کی جبکہ میرے خیال میں افغانستان کے اسپنرزبہترین بولرزمیں شامل ہیں۔ سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ کارکردگی وہی اچھی ہوتی ہے جو یاد رکھی جائے۔افغانستان کو ہرا کر جو اعتماد پیدا ہوا۔اسی اعتماد کے ساتھ بھارت کو ہرانا چاہتا ہیں۔میری کارکردگی سے اہم نوز،آصف اور حسن کے ایک ایک چھکوں کی اہمیت ہے۔ان کی اہمیت میری اننگز سے زیادہ تھی۔قوم دعا کرے ہم اس سے بھی بہتر کارکردگی دیں گے۔افغانستان کو ہرانے کے بعد شعیب ملک نے کہا کہ اب ٹورنامنٹ کے اگلے دو میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف اہم ہیں۔ شعیب ملک نے سینئرہونے کا حق ادا کردیا، ان کی اننگز کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ امام الحق اور بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کی۔ شعیب ملک نے سینئرہونے کا حق ادا کردیا، ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔