فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پیک شدہ اشیاء کی رجسٹریش کیلئے ڈیڈلائن جاری

September 23, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرپیک شدہ اشیائے خورونوش کی لازمی رجسٹریشن کے حوالے سے ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق اجزائے ترکیبی اور لیبل والی پراڈکٹس کو ہی رجسٹرڈ کیا جائے گا جبکہ ڈیڈ لائن تک رجسٹرڈ نہ ہونے والی پراڈکٹس کو مارکیٹ میں فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیک شدہ اشیائے خورونوش کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہو ئے31 دسمبر کی ڈیڈلائن جاری کی ہے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ مختلف اقسام کی پراڈکٹس تیار کرنے والی کمپنیاں اپنی تمام مصنوعات کو الگ الگ رجسٹر کروانے کی پابند ہوں گی۔مارکیٹ میں فروخت کی جانے والی اشیاء کوپنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق اجزائے ترکیبی اور لیبل والی پراڈکٹس کی بناء پر ہی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ31دسمبر تک رجسٹرڈ نہ ہونے والی پراڈکٹس کو مارکیٹ میں فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن مکمل کرنے والی پراڈکٹس کی فہرست کو مفاد عامہ کے تحت ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کیا جائے گا۔