گورنمنٹ ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کااجلاس

September 23, 2018

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کااجلاس صوبائی صدر بختیار احمد کی زیرصدارت ہوا، جس میں ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مقررین نے اس موقع پر کہاکہ 50فیصد پروموشن پالیسی غلط اور غیر قانونی پالیسی ہے ،کیونکہ کسی بھی صوبے میں گریجویشن فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن کی پالیسی نہیں ہے ،جس طرح دیگر محکموں میں 100،فیصدمقرر ہوتی ہے ،اس طرح محکمہ ایجوکیشن میں بھی پروموشن دی جائے۔