’سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے‘

September 23, 2018

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔

سعودی عرب کے قومی دن پر وزیراعظم عمران خان کی سعودی حکومت اورعوام کو مبارکباددیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ’سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔‘

عمران خان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے حالیہ دورے سے دوطرفہ تعاون کا نیاباب روشن ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے سعودی عرب کی تعمیر وترقی اور استحکام ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خادم الحرمین شریفین، ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے لیے نیک تمنائوں کا اظہاربھی کیا گیا۔