سوئیٹر بُننے کی سب سے لمبی سلائیوں کا گنیزعالمی ریکارڈ قائم

September 24, 2018

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) جتنی بڑی سوئیٹر بُننی ہے اب بُنیں کو ئی حد نہیں کیونکہ اب پیش ہیں دنیا کی سب سے بڑی سلائیاں۔برطانوی کاؤنٹی ولشائرکی ایک خاتون نے سوئیٹر بُننے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی سلائیوں کا استعمال کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ الزبتھ بانڈ اینٹرپرائز نامی اس خاتون نے یہ حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے 14فٹ6اعشاریہ33انچ لمبی جبکہ 3.54انچ چوڑی سلائیوں نے سوئیٹر بننا شروع کیا تو دلکش ڈیزائن کامیابی سے مکمل کر لیا۔لکڑی سے تیار کی گئیں عام سے کئی گنا بڑی ان سلائیوں کودنیا کی سب سے بڑی سلائیاں تسلیم کرتے ہوئے گینز ریکارڈ بک کا حصہ بنادیا گیا ہے۔