پاکستان ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی سے شائقین کرکٹ پھر مایوس

September 24, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں بھارت کے خلاف ایک بار پھر پاکستانی کر کٹ ٹیم کی کار کردگی نے شائقین کر کٹ کو مایوس کردیا، ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں حکمت عملی کا فقدان نظر آرہا ہےا س کی وجہ سے قومی کھلاڑی بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں بھی دبائو میں دکھائی دی،ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو اپنی حکمت عملی بدلنا ہوگی، ورلڈ کپ سے قبل جو خامیاں سامنے آئی ہیں اسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اکیلا شعیب ملک کب تک بوجھ اٹھائے گا۔