سجاول :پک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

September 24, 2018

سجاول (نامہ نگار) چوہڑجمالی بائی پاس روڈ پر تیز رفتار پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیاں خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پٹھان کالونی چوہڑ جمالی کا رہائشی 16سالہ حافظ قرآن نوجوان عبدالصمد ولد عبدالغفار پٹھان سخت زخمی ہوگیا.جسے رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑجمالی لایا گیا جہاں زخمی نوجوان کو ابتدائی علاج کے بعد تشویشناک حالت میں تعلقہ اسپتال سجاول لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا ـ تعلقہ اسپتال سجاول میں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ـ نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔