اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت صوبے بھر میں ہفتہ فکر مودودی کا انعقاد

September 24, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت صوبے بھر میں ہفتہ فکر مودودی منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں اور رہائشی حلقہ جات میں فکرمودودی کے عنوان سے سیمینارز اور کانفرنس منعقد کی جائیں گی ہفتہ فکرمودودی کے پروگرامز کا آغاز مولانا سیدابواعلیٰ مودودی کے یوم وفات کے دن سے کردیا گیا ہے۔ ان پروگرامز میں سیدابواعلیٰ مودودی کی دینی خدمات، نظریہ پاکستان اور ان کی زندگی کے بے مثال پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی، اس حوالے سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ اسدعلی قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سید ابو اعلیٰ موودوی ایک عہدسازشخصیت تھے، مولانا ہمیشہ اتحاد امت کے داعی رہے اور انہوں نے امت کو یکجا کرنے کی کوششیں کیں، مولانا مودودی نے ہمیشہ اپنی تقریر و تحریرکے ذریعے ظالم کو للکارا، ظلم کے خلاف ڈٹے رہے اور مظلوم کوسہارا دیا اور اسی پاداش میں سید مودودی کو قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں۔ انہوں نے ہردور میں دین حق کے خلاف اٹھنے والے فتنوں سے قوم کو آگاہ کیا۔