نارتھ ناظم آبادمیں خاتون، پٹیل پاڑہ، 50سالہ شخص نے خودکشی کر لی

September 24, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ بنگلہ نمبر A-285 میں رہائش پذیر 26 سالہ خاتون عاصمہ آرزو زوجہ محمد نعیم نے مبینہ طور پر گلے میں رسی کی مدد سے پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ، متوفیہ کی لاش کو اہل خانہ قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد ورثابغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔پٹیل پاڑہ میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو جمشید کوارٹر تھانے کی حدود الا آصف گرائونڈ پٹیل پاڑہ کے قریب 50 سالہ شخص سلطان ولد ظفر کی پھندا لگی لا ش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال لایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے،تاہم اصل صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوگی ۔