ریلوے سےکرپشن کا خاتمہ،بند ٹرینیں بحال کی جائیں،ورکرز یونین

September 24, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین پاکستان کاایک اجلاس یونین کے مرکزی چیئرمین منظوراحمد رضی کی صدارت میں ہوا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری راؤنسیم مرکزی صدرعاشق چوہدری آرگنائزر قاضی نعمت اللہ، ڈویژنل عہدیداران ، غلام علی بھٹ ، امجدخان، منیرعباسی، وحیداسلم، ظہیرشاہ، عاطف راؤنے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منظوررضی ، راؤنسیم، امجدخان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیرریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا کہ ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ، ریلوے کو مزید بہتربنانے کے لئے تمام بندکی گئی ٹرینوں کو بحال کیاجائے۔