سندھ کے نئے چیف سیکریٹری نے منصب سنبھال لیا

September 24, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے نئے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ نے اپنا منصب سنبھال لیا ہے ۔وہ1936میں صوبہ سندھ کے قیام سےابتک78ویں اور 1970 میں ون یونٹ کے خاتمے سے ابتک 41 ویں چیف سکریٹری سندھ ہیں نگران دورحکومت میں سندھ میں مقررکیے گئے چیف سیکریٹری میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان نے اپنے عہدے کا چارج نئے چیف سیکریٹری کے حوالے کردیا ہے اس سے قبل ممتازعلی شاہ وفاقی سکریٹری مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے طورپراپنی خدمات انجام دے رہے تھے وہ اس سے قبل سندھ میں چئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ ،سکریٹری داخلہ،سکریٹری سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ، سیکریٹری اطلاعات سمیت اہم عہدوں پر فائز رھے۔ممتازعلی شاہ کی تعیناتی سبکدوش ہونے والے چیف سکریٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی جگہ عمل میں لائی گئی ھے۔ علاوہ ازیں میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے گورنر ہاؤس میں گورنرسندھ سے الوداعی ملاقات کی اس موقع پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نے ان کی تعیناتی کے دوران صوبہ سندھ میں نظم و نسق کی بہتری کے اقدامات کو لائق تحسین قراردیتے ہوئے کہاکہ ہیں صوبہ سندھ میں پرا من اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔