سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے

September 24, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کا اجلاس چار روز کے وقفہ کے بعد آج سہ پہر دوبارہ شروع ہو گا، چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں مختلف بل پیش ہونگے،ارکان کی طرف سے تحاریک،قانون سازی اورعوامی نوعیت کے انتہائی اہم معاملات زیربحث آنے کے ساتھ ساتھ ضمنی بجٹ پر بھی بحث ہو گی۔دریں اثنا قومی اسمبلی کا اجلاس بھی چار روزہ وقفہ کے بعد آج سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ، اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ مختلف قومی امور پر بحث کی جائے گی۔