صوبہ پوٹھوہار تحریک کے زیر اہتمام مظاہرہ

September 24, 2018

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صوبہ پوٹھوہار تحریک کے زیر اہتمام اتوار کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی کے چیئرمین راجہ اعجاز اور چیف آرگنائزر ارشد سلہری نے کہا کہ کچرا کنڈی ہماری اور ہمارے بچوں کی زندگیوں پر منڈلاتی موت ہے۔ گندگی، غلاظت اور بدبو ہمارا مقصد کیوں ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آج ہم باہر نہ نکلے تو یاد رکھنا پھر کوئی جگانے نہیں آئے گا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک کچرا کنڈی ختم نہیں کردی جاتی میں پیچھے نہیں ہٹوں گا تادم مرگ بھوک ہڑتال کروں گا۔ کچرا کنڈی ختم کرکے دم لوں گا۔